اسلام آباد کے گیسٹ ہاﺅس میں ڈاکٹر اور نرس کی پراسرار موت، کمرے سے شراب اور جنسی کیپسول برآمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ٹن فور کے ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم ایک جوڑا پراسرار طورپر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جاں بحق ہونےوالے مرد کی شناخت ڈاکٹر رانا آفتاب احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ماہر امراض چشم کی حیثیت سے وفاقی دارالحکومت میں 34 برس سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دو شیزہ کی شناخت زوبدہ کے نام سے ہوئی ہے جو گولڑہ کی رہائشی اور نجی ہسپتال میں نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دےرہی تھی، نیو ڈیز کے نام سے قائم گیسٹ ہاﺅس حکام کے مطابق ڈاکٹر آفتاب ان کے پرانے جاننے والے ہیں جو اکثر مہمانوں کے ساتھ یہاں قیام کرتے رہتے تھے۔ پولیس کو گیسٹ ہاﺅس کے کمرے سے شراب اور جنسی کیپسول ملے ہیں، ایس پی انوسٹی گیشن شیخ زبیر اور اے ایس پی شالیمار سید عزیز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...