’’اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میرے جسم اور کپڑوں پر غلاظت لگی ہوئی ہے‘‘ایک قاری کا وہ خواب جسی کی تعبیر آپ کے بھی کام آسکتی ہے

Feb 01, 2018 | 01:59 PM

’’اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میرے جسم اور کپڑوں پر غلاظت لگی ہوئی ہے‘‘ایک قاری کا وہ خواب جسی کی تعبیر آپ کے بھی کام آسکتی ہے

لاہور (نظام الدولہ ) میں ایک ہی خواب کئی بار دیکھ چکا ہوں ۔مجھے اس کی وجہ سے کافی پریشانی ہے ۔دیکھتا ہوں کہ میرے جسم پر غلاظت لگ جاتی ہے۔ میں بچنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بچ نہیں پاتا۔ غلاظت میرے جسم اور کپڑوں پر لگ جاتی ہے ۔تعبیر بتا دیں۔ بے حد شکر گزار رہوں گا ۔
لقمان صاحب آپ نے غلاظت کی تفصیل بیان نہیں کی۔یعنی غلاظت کس قسم کی ہے،انسانی فضلہ،جانور کا فضلہ،گلیوں نالیوں کا فضلہ؟ اسکی وضاحت کردیتے تو تعبیر کا بہتر علمی جواب دیا جاسکتا تھا ،البتہ جزوی طور پربتادیتا ہوں کہ اس خواب کی رو سے ایسے معاملات کا اشارہ ملتا ہے جو آپ کے لین دین،کاروبار یا ملازمت سے متعلقہ ہے۔آپ نہ چاہتے ہوئے بھی ناجائز اور حرام طریقے سے کمائی جانے والی دولت حاصل کریں گے یا کوئی ایسا کام کریں گے جس کی اسلام اور اخلاقیات اجازت نہیں دیتی ۔باقی آپبخوبی جانتے ہیں کہ ایسا کیا کام ہوسکتا ہے۔اس خواب میں بہر حال ایک تنبیہ موجود ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں