اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا آرڈر معطل،حکم امتناع جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا آرڈر معطل،حکم ...
اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا آرڈر معطل،حکم امتناع جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا آرڈر معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے ممنوعہ بورلائسنس کی منسوخی اورممنوعہ اسلحہ سرنڈرکاآرڈرمعطل کر دیا۔
واضح رہے کہ سینیٹرتاج آفریدی،اعجازالرحمان ودیگرکی درخواست پرحکم امتناع جاری کیاگیا،حکومت نے 31جنوری تک ممنوعہ بور کا اسلحہ سرنڈرکرنے کی ہدایت کی تھی،حکومتی نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔