سالگرہ کے موقع پر ثانیہ بھابھی نے شعیب ملک کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

سالگرہ کے موقع پر ثانیہ بھابھی نے شعیب ملک کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ ...
سالگرہ کے موقع پر ثانیہ بھابھی نے شعیب ملک کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اپنی زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں۔ثانیہ بھابھی نے خوشی کے موقع کی تصویر شیئر کر کے محبت بھر ا پیغام بھی دے دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کی جس میں دونوں سٹار پرمسرت لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ثانیہ مرز نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ بہت مبارک ہو ،ہمیشہ محبت کے ساتھ ہنسی خوشی رہو ۔

واضح رہے شعیب ملک یکم فروری1982 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 20 سال پہلے 1999میں کیا۔ وہ قومی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ سابق کپتان نے2010 میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ شعیب ملک اب تک 261 ون ڈے میچز میں 6ہزار 975 رنز بنا اور 154 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔انہیں پانچ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ بلے باز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوچکے۔ شعیب ملک حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے چار میچز میں صرف 43 رنز ہی بنا سکے تھے۔

مزید : کھیل