پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بعد شیخ رشید نے تنخواہ کی مد میں کتنی رقم چپکے سے وصول کرلی اور اب وہ رقم کس کو دینے کی پیشکش کردی؟ خبرآگئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بعد چپکے سے تنخواہ کی مد میں پارلیمنٹ سے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے وصول کرلیے جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے اورخواجہ آصف کے تبصرے سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے بتایاکہ ’ایسی پارلیمنٹ پر ایک مرتبہ نہیں ، دومرتبہ لعنت، جس کا وزیرخارجہ بھی عرب ملک کا ملازم نکلا، یہ غیرملکی ملازم پاکستان کے حکمران بنے بیٹھے ہیں، اگر ایک تنخواہ پر اس کا گزارا نہیں ہوتا تو مجھے بتائے ، اکاو¿نٹ نمبر مجھے دے ، میں دو لاکھ روپے دیتا ہوں۔
اگلے ہی لمحے شیخ رشید کاکہناتھاکہ ’میں نے بینک سے پتہ کیا ہے ، پارلیمنٹ تنخوا ہ کی مد میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے آئے ہیں، وہ میں ان کو بھیج دوں گا‘۔