خواجہ آصف نااہلی کیس، عثمان ڈار نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں

خواجہ آصف نااہلی کیس، عثمان ڈار نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں
خواجہ آصف نااہلی کیس، عثمان ڈار نے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف نااہلی کیس میں مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں، جمع کرائی گئی دستاویزات میں 7 نکات اٹھائے گئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے غیرملکی ملازمت کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہیں کی،وہ 2008 سے 2013 اوراب تک غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیںاورماہانہ 16 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے غیرملکی کمپنی کے ساتھ 8 گھنٹے کام کامعاہدہ کیاہے،وزیر خارجہ نے غیرملکی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہرنہیں کی،انہوں نے کروڑوں روپے غیرملکی تنخواہ ظاہرنہ کرکے ٹیکس چوری کی۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف سیلری ڈیکلریشن اکاو¿نٹ پرعدالت میں جھوٹ بول چکے ہیں،خواجہ آصف نے غیرملکی اثاثے 2012 کے اثاثہ جات میں ظاہرنہیں کئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد