کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ پی ٹی آئی کے کس عہدیدار کی سگی بھتیجی ہے اور قاتل کا باپ کس پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے؟ پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان نے وہ انکشاف کر دیا جو اب تک کسی نے نہ کیا تھا، کیس کا رخ ہی بدل دیا

کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ پی ٹی آئی کے کس عہدیدار کی سگی بھتیجی ہے اور ...
کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ پی ٹی آئی کے کس عہدیدار کی سگی بھتیجی ہے اور قاتل کا باپ کس پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے؟ پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان نے وہ انکشاف کر دیا جو اب تک کسی نے نہ کیا تھا، کیس کا رخ ہی بدل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رشتے سے انکار پر ملزم مجاہد نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے بآسانی فرار ہوگیا۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسی اور جاتے جاتے اپنے قاتل کا نام بتا گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
اس کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ قاتل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیدار کا بھتیجا ہے جو سعودی عرب فرار ہو چکا ہے اور پولیس اسے پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے مگر اب پی ٹی آئی کے رہنماءفیاض الحسن چوہان نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ معاملے کا رخ ہی تبدیل ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ” آپ کے پروگرام کی وساطت سے ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل 2روز سے یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ قاتل پی ٹی آئی کے عہدیدار کا بھتیجا ہے لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ قاتل کا باپ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا سینئر عہدیدار ہے جبکہ قاتل خود اے این پی کا سرگرم کارکن ہے جبکہ قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ اسی پی ٹی آئی کے عہدیدار کی سگی بھتیجی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ خبیث قاتل نے تین بجے عاصمہ کو قتل کیا اور 9 بجے سعودی عرب بھاگ گیا لیکن خیبرپختونخواہ پولیس پورے طریقے سے انٹرپول کو استعمال کر کے قاتل کو واپس لانے کیلئے میدان عمل میں ہے اور اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی
اس معاملے پر انتہائی شرمناک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور قاتل کو پی ٹی آئی کے عہدیدار کا بھتیجا بتایا جا رہا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جا رہا کہ قاتل کا باپ اے این پی کا سینئر عہدیدار ہے جبکہ قاتل خود بھی اے این پی کا سرگرم کارکن ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔