سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ سمیت لاشیں برآمد

سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ سمیت لاشیں برآمد
سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ سمیت لاشیں برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سندھ کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے ہیں دونوں کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس فیز ٹو میں موجود ان کے گھر میں پائی گئی ہیں ،رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساﺅتھ اسلام آباد میں ہیں تاہم پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں نے ان کی لاشوں کی تصدیق کردی، لاشیں نکال لی گئی ہیں اور کچھ دیر میں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ابتدائی طور پر لاشوں کی گھر میں موجودگی کی 15 پر اطلاع ملی ہیں تاہم مزید ابتدائی طورپر کچھ نہیں بتایا جاسکتا ۔یادرہے کہ میرہزار خان بجارانی جیکب آباد  کے حلقے این اے 97 سے منتخب ہوکر ایوان میں پہنچے تھے اور سینیٹر بھی رہے ۔ 

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست