”پہلے مجھے نکالا گیا اور اب ترکیب سوچی جا رہی ہے کہ کس طرح ۔۔۔“کراچی میں نواز شریف نے حیران کن بات کہہ دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بیٹے سے خیالی تنخواہ لینے پر نکا لا گیا ،اس طرح سے کسی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے ،اب ترکیب سوچی جا رہی ہے کہ کس طرح نواز شریف کو الیکشن سے دور رکھا جائے ۔
کراچی کے دو روزہ دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک فرضی تنخواہ اپنے بیٹے سے نہیں لی اس بات پر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا اور اپنی مدت بھی پوری نہ کرسکا۔نواز شریف نے سوال کیا کہ 'یہ بتاو¿ اگر اقامے پر نکالا تھا تو قوم تو نہیں مانتی، پہلے تو نکالنے کی وجہ سمجھ میں آنی چاہیے پھر مدت پر غور کیا جائے گا'۔سابق وزیراعظم نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سندھ حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی پاکستان کا بہترین شہر اور سندھ بہترین صوبہ ہونا چاہیے تھا، اللہ نے موقع دیا تو وعدہ ہے کراچی ایسا شہر بنے گا کہ دنیا دیکھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا حال اور حشر دیکھ رہے ہیں، وہاں جا کر خود اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں جس کے لئے چند روز بعد وہاں کا دورہ کروں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان بنانے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بجلی ہم بنائیں گے اور پورے پاکستان کو مہیا کریں گے لیکن بجلی کے کارخانے اور سڑکیں وہاں ہم بنارہے ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...