”یہ لڑکی کیساتھ کھڑا تھا اور اس نے۔۔۔ “گوجرانوالہ کے کالج میں طلب علم کو جرمانہ، کیا کررہا تھا؟ ایسا کام جس پر پاکستان میں آج تک کسی کو سزا نہیں ملی

”یہ لڑکی کیساتھ کھڑا تھا اور اس نے۔۔۔ “گوجرانوالہ کے کالج میں طلب علم کو ...

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مختلف اداروں میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ طرح طرح کے حربے اپناتی ہے جن میں ایک جرمانہ بھی شامل ہے لیکن گوجرانوالہ کے ایک کالج میں طالبعلم کو ایسی وجہ سے جرمانہ کردیا گیا جس پرآج تک کسی کو نہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونیوالی جرمانے کی سلپ کے مطابق ’اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گوجرانوالہ نے طالبعلم کو 2000روپے جرمانہ کردیا، وہ کلا س روم سے باہر لڑکی کیساتھ پڑھائی اور گپ شپ لگا رہا تھا‘۔

اس سلپ کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کا موقف تھا کہ لڑکیوں کیساتھ صرف گپ شپ پر جرمانہ کسی حدتک سمجھ میں آتا ہے لیکن مخالف جنس کیساتھ پڑھائی کرنے پر جرمانہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...