حکومت پنجاب کا تحفہ،سرگودھا ڈویژن میں خانہ بدوش عورتوں کیلئے مفت تعلیم کیلئے سنٹرقائم

سرگودھا(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب صوبے بھر میں تعلیم مفت اور عام کرنے کے کئی منصوبوں پر کاربند ہے اُورحکومت صوبے کی ہر عورت کیلئے بھی تعلیم کی اہمیت و افادیت کا باخوبی احساس رکھتی ۔ یہی وجہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباشریف کے ویژن کے مطابق خانہ بدوش خواتین کے لئے مفت تعلیم کا انتظام و اہتمام کرنے کیلئے عملی اقدامات کیلئے کوشاں ہے ۔کمشنر سرگودھا کی کاوشوں سے خانہ بدوش خواتین کے لئے ’’لڑیسی سنٹر برائے تعلیم بالغاں‘‘کے ضلع سرگودھا میں دو سنٹر اور خوشاب،میانوالی اور بھکر میں بھی ایسے سنٹر قیام کا عمل لایا گیا ہیں جہاں خانہ بدوش خواتین کو بنیادی اور ضروری اہم تعلیم دی جا رہی ہے ۔
اعلامیہ کے  مطابق یہ ایک قابل تحسین اور خوش آئند اقدام ہے ،جتنا بھی سراہا جائے کم ہے کیو نکہ ان مراکز سے شرح خواندگی یقینی طور پر بڑھے گی ۔اِس ضرورت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے ماؤں کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنے بطن سے سلیقہ مند ہونہار باشعور افراد کو جنم دیں جو معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...