دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ چیلنج ہے ،یہ جنگ مل کر لڑنی ہے :خواجہ محمد آصف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ چیلنج ہے اور یہ جنگ دونوں ملکوں نے مل کر لڑنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل افغانستان سے آنے والے وفد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گرد عوامل کو ختم کرنے پر بات ہوئی۔
افغان سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 'دہشت گردی کے خلاف پاکستان، افغانستان کی جو مدد کر سکتا ہے کرے گا'۔اس موقع پر افغان سفیر نے عمر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ 'دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ خطرہ ہے اور مسائل کے حل کے لیے افغانستان اور پاکستان میں دو طرفہ بات چیت ضروری ہے'۔قبل ازیںخواجہ آصف نے اسلام آباد میں واقع افغانستان کے سفارتخانے میں افغان سفیر عمر زاخیل وال سے ملاقات کی اور حالیہ دھماکوں میں افغان شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔زیر خارجہ نے افغان سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان میں 3 بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...