”میں نے سوال پوچھا تو خادم حسین رضوی نے اپنے غنڈوں سے مجھ پر تشدد کروایا اور۔۔۔“ لاہور کے رہائشی شخص نے علامہ خادم حسین رضوی سے کیا سوال پوچھا اور اسے کس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”میں نے سوال پوچھا تو خادم حسین رضوی نے اپنے غنڈوں سے مجھ پر تشدد کروایا ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے رہائشی نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی پر ایک سادہ سا سوال پوچھنے پر تشدد کا نشانہ بنانے اور پسلیاں تڑوانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ شخص حکومت میں آ گیا تو کسی پر بھی فتویٰ لگا کر اپنے بدمعاشوں سے قتل کروا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مولانا طارق جمیل پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں خطاب کر رہے تھے کہ زلزلہ آ گیا، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لاہور کے رہائشی اس شخص کا کہنا ہے کہ ”اسلام و علیکم۔۔۔ میرے پیارے بھائیو، پاکستانیو!، میرا تعلق اہل سنت و الجماعت سے ہے، میرے خاندان میں حافظ قرآن ہیں اور میرا اپنا بیٹا بھی حافظ قرآن ہے۔ مجھے پتہ چلا کہ مومن پورہ لاہور میں محفل ہے جس میں خطاب کیلئے رضوی صاحب آ رہے ہیں۔ میرے محلے کے کافی لوگ جن میں علماءکرام بھی شامل تھے، مل کر ان کے جلسے میں چلے گئے۔ ہمارے گروپ میں شریک جتنے بھی معزز ترین علماءتھے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ سوال کریں کہ ہم ایک کیوں نہیں ہو سکتے، ہم میں تفرقہ کیوں ہے۔

رضوی صاحب نے ایک واقع سنایا کہ حضرت عمر فاروقؓ کا دور تھا اور ایک بوڑھی عورت کے گھر چوری ہو گئی وہ حضرت عمر فاروقؓ کے پاس تشریف لے کر گئی اور ہمت کر کے عمر فاروقؓ سے پوچھا کہ میرے گھر میں چوری کیوں ہوئی ہے۔ تو وہ اس لحاظ سے بات کر رہے ہیں کہ اپنے آپ میں لوگوں بات کرنے کی ہمت پیدا کریں۔

یہ سن کر میں اٹھا اور کہا کہ رضوی صاحب آپ ہمارے استاد محترم ہیں، میں سوال کرنا چاہتا ہوں کہ ہم محمد عربیﷺ کے غلام سب ایک کیوں نہیں ہو سکتے۔ یہ جو میں بات کر رہا ہوں اس کی تمام ریکارڈنگ اور ثبوت موجود ہیں۔ علامہ رضوی نے مائیک میں یہ لفظ استعمال کیا کہ ”چوڑیا بیٹھ جا۔ “

وہاں علاقے کی پولیس اور ایس ایچ او صاحب بھی موجود تھے اور اسی دوران علامہ خادم حسین رضوی نے بدمعاشوں کو اشارہ کیا جو ان کیساتھ ہوتے ہیں۔ مفتی عابد رضا قادری دروغہ والا کے خطیب ہیں ، ان کے بدمعاشوں کے ٹولے نے مجھے مارنا شروع کر دیا اور میری پسلیوں اور ٹانگ پر تشدد کرنا شروع کر دی، رضوی صاحب نے خود اپنے سامنے تشدد کروایا۔

اسی دوران تحریک کے کافی لوگوں نے مجھے چھڑوایا اور مجھے زمین سے اٹھا کرنعرے بازی شروع کر دی کہ یہ زیادتی ہے۔ اس کے بعد میں متعلقہ تھانے میں گیا اور رپٹ درج کروائی ہے۔ میری پاکستان میں اہل سنت یا تحریک لبیک کے یا جتنے بھی مسلمان ہیں، ان سے اپیل ہے کہ یہ ہمیں استعمال کر رہا ہے ، ہر جگہ پر گالیاں دیتا ہے۔

ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں، مجھے بتائیں کہ یہ میرے پاس بخاری شریف ہے، اس میں کہیں پر بھی لکھا ہے کہ ہمارے علماءگالیاں دیتے ہیں، یا بکواسیات کرتے ہیں، ہم یہ سوچ رہے تھے کہ میڈیا میں جو دکھایا جاتا ہے وہ جھوٹ ہے لیکن آج ہمیں پتہ چلا ہے کہ ہمارے جو علماءہیں ان کی جہالت کا اندازہ کریں گے کہ وہ سٹیج پر اتنی اتنی گندی گالیاں دیتے ہیں، یہ ہمیں استعمال کر رہے ہیں۔ ہم بھی محمد عربی ﷺ کے غلام ہیں اور ہم اس جلسے میں کسی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ محمد عربی ﷺ کے غلام بن کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

میں سوچ رہا ہوں کہ اگر یہ بندہ حکومت میں آ گیا تو یہ سوال کرنے والوں کو قتل کروا دیا کرے گا، یا مروا دیا کرے گا، میرے پاس بطور ثبوت ویڈیو ہے جو میں میڈیا چینل پر لے کر جاﺅں گا، فیس بک پر بھی لگائی ہے، وزیراعلیٰ سے بھی مدد مانگی ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، میرے پاس ویڈیو ہے۔ اگر کل کو یہ بندہ اسمبلی میں آ گیا تو یہ اپنے بدمعاشوں سے کسی کو بھی فتویٰ لگا کر قتل کروا دے گا۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...