میرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی پراسراموت،پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل

میرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی پراسراموت،پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل
میرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی پراسراموت،پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے صوبائی وزیر سندھ میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کے حوالے سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے ،انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کا کہنا ہے کہ میرہزار خان بجارانی اور فریحہ رازق کی لاشیں سٹڈی روم سے ملیں،میرہزارخان کی کنپٹی پرگولی لگی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاش کا معائنہ لیڈی ایم ایل او کرے گی۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کا اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک صرف میرہزار خان بجارانی کی لاش کامعائنہ کیاہے جبکہ ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاش کا معائنہ لیڈی ڈاکٹر کریں گی۔انہوں نے بتا یا کہ جائےوقوعہ سے30بورکی پستول بھی ملی ہے جبکہ موقع سے تین گولیاں بھی ملی ہیں جو مس فائر ہوئیں ۔

خیال رہے میرہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ملی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی