میر ہزار بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کا معاملہ واقعہ کس وقت پیش آیا اور کتنی گولیاں چلائی گئیں ؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

میر ہزار بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کا معاملہ واقعہ کس وقت پیش آیا ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملی ہیںجس کے بارے کہاجارہاہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ملازمین بھی گھر پر نہیں تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس فیز ٹو میں موجود ان کے گھر میں پائی گئی ہیں ،رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت ملازمین گھر پر موجود نہیں تھے اور یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا ،دونوں کے سر میں ایک ایک گولی لگی جبکہ ایک گولی کا نشان دیوار پر بھی موجو دتھا اور مس ہونے والی تین گوالیاں چیمبر میں موجود ہیں ۔ میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر پڑی تھی جبکہ اہلیہ کی لاش فرش پر تھی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...