الریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پرحملے کا حوثی دعویٰ بے بنیاد قرار

الریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پرحملے کا حوثی دعویٰ بے بنیاد قرار
الریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پرحملے کا حوثی دعویٰ بے بنیاد قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے الریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں من گھڑت افواہیں شائع ہوئی ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے شاہ خالد ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، تاہم یمنی باغیوں نے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صحراء میں ویران علاقے میں گرا ہے۔
کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ذریعے شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے اپنے جرائم کا خود ہی اعتراف کررہے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے یمن کے اندر اور سرحد پار کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں