شعیب ملک کی 36ویں سالگرہ،تاریخی گراﺅنڈ کی انتظامیہ کی مبارک باد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک آج اپنی 36ویں سالگرہ منار ہے ہیں, تو جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے فینز مبارک باد کے پیغامات بھجوا رہے ہیں ، دوسری طرف انہیں انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈلارڈ ز کی انتظامیہ  کی جانب سے بھی پیار بھرا پیغام ملا۔


لارڈز کرکٹ گراﺅنڈکی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب ملک کو سالگرہ  کی مبارک باد دی ،اپنے پیغام میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ2009میں شعیب ملک اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے اس میدان میں آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔


شعیب ملک کی اہلیہ کا سالگر ہ کی مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ”سالگرہ مبارک، آپ کیلیے محبت، مسکراہٹوں اور ہمیشہ خوشی کی خواہشات کے ساتھ“

شعیب ملک نے اپنے چاہنے والوں کو سالگرہ کی مبارک باد کے پیغامات بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...