الجزائرمیں مقامی اورافریقی شہریوں کے درمیان موبائل پر جھگڑا،60زخمی

الجزائرمیں مقامی اورافریقی شہریوں کے درمیان موبائل پر جھگڑا،60زخمی
الجزائرمیں مقامی اورافریقی شہریوں کے درمیان موبائل پر جھگڑا،60زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الجیریا(این این آئی)افریقی ملک الجزائر میں مقامی شہریوں اور افریقی مہاجرین کے درمیان’موبائل‘ فون پر ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں کم سے کم 60 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کے شمالی البلیدہ گورنری کے بوینان شہر میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے افریقی مہاجرین اور مقامی شہری آپس میں موبائل فون کی وجہ سے لڑ پڑے جس کے نتیجے کم سے کم 60 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 10 الجزائری باشندے شامل ہیں اور ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک افریقی ورکر نے اپنے الجزائری ساتھی پر موبائل فون چوری کرنے کرنے کا الزام عائد کیا اور دوسرے نے موبائل چوری کا الزام مسترد کردیا جس کے بعد دونوں میں تو تکرار شروع ہوگئیم بات آگے بڑھتے ہوئے دونوں کے درمیان ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
اس دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں، پتھروں، تلواروں، خنجروں، شیشے کی بوتلوں حتٰی کہ تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوئے ۔ 2 روز تک جاری رہنے والی اس لڑائی کا اختتام پولیس کی مداخلت کے بعد ہوا۔ پولیس نے متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔