سپریم کورٹ نے طلا ل چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے طلا ل چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
سپریم کورٹ نے طلا ل چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو طلب کر لیا،ان کےخلاف توہین عدالت کیس اوپن کورٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔

 نجی چینل’’دنیا نیوز‘‘کے مطابق  طلال چوہدری کو نوٹس جڑانوالہ میں کی جانے والی تقریر پر بھیجا گیا ہے۔ 

خیال رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ لے گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ برس کراچی میں عدلیہ مخالف تقریر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں