پاکستان کا واحد شہر جہاں سڑکوں پر جگہوں کے نام چینی زبان میں لکھے ہوئے ہیں

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے ،چین پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کر رہاہے اور ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں دوست ملک مستفید ہو ں گے بلکہ کئی دیگر ممالک اس کے ذریعے فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام جاری ہیں جہاں پاکستانیوں نے کاروبار کے پیش نظر رہائش اختیار کرنا شروع کر دی ہے جبکہ گوادر میں پاکستانی حکومت کی جانب سے چین کو 2 ہزار ایکٹر پر مشتمل جگہ دی گئی ہے جہاں بندرگاہ کے قریب چینی کمپنیاں اپنی فیکٹریاں لگار رہی ہیں اور گودام بنائے جا رہے ہیں ۔اس فری زون میں راستے کی رہنمائی کرنے والے تمام بورڈز بھی چینی زبان میں لگائے گئے ہیں تا کہ چینی شہریوں کو آسانی میسر آ سکے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...