’اگر آپ سال کے اس مہینے میں پیدا ہوئے تھے تو گزشتہ روز کا چاند گرہن آپ کے لئے بہت بڑی خوشخبری لایا ہے کہ۔۔۔‘ انتہائی حیران کن بات آپ بھی جانئے

’اگر آپ سال کے اس مہینے میں پیدا ہوئے تھے تو گزشتہ روز کا چاند گرہن آپ کے لئے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ’سپر بلیوبلڈ مون‘ کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ ڈیڑھ صدی بعد یہ پہلا موقع تھا کہ اتنا شدید چاند گرہن لگااور چاند کی رنگت سرخ ہو گئی۔اس چاند گرہن کے لوگوں کے ستاروں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس حوالے سے ماہرین علم نجوم نے برج میزان (Libra) کے حامل افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دیگر برجوں کے حامل افراد کو بھی بہت اہم ہدایات دے دی ہیں۔برج میزان کے لوگوں کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’جنوری خالصتاً برج میزان کے حامل افراد کا مہینہ ہے۔ یہ لوگ اس مہینے کو اپنا گھر کہہ سکتے ہیں۔ اس مہینے کو مزید پرلطف بنانے کے لیے ان لوگوں کو چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزاریں۔ کوئی مضمون لکھیں یا کوئی اور کام کریں۔ یہ جو بھی محسوس کرتے ہیں اسے کر گزریں۔“باقی ستاروں کے حامل افراد کے متعلق ماہرین کی ہدایات درج ذیل ہیں۔

برج حمل(Aries)

اس برج کے لوگ اپنے تخلیقی مقاصد کے لیے سخت محنت کرتے آ رہے ہیں لیکن اگروہ دیکھیں کہ ان کی محنت بارآور ثابت نہیں ہو رہی تو اس پر دل شکستہ مت ہوں اور اسے دل پر نہ لیں۔ آپ کی محنت کا پھل صحیح وقت آنے پر آپ کو ضرور ملے گا۔ سپربلیو بلڈ مون کا دورانیہ مکمل ہونے دیں اور کسی خیالی پھندے میں نہ پھنسیں۔

برج ثور(Taurus)

برج ثور کے حامل افراد مدد کے لیے کسی اور فرد کی جانب جھکنا چاہیں گے کیونکہ سپربلیوبلڈمون کی وجہ سے انہیں اپنی طاقت ماند پڑتی محسوس ہو گی۔اس چاند گرہن کی وجہ سے انہیں محسوس ہو گا کہ یہ انتہائی بلندی سے سیدھے زمین پر گرپڑے ہیں لیکن ان لوگوں کو صرف اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ مدد کے لیے دوستوں یا خاندان میں سے کسی فرد کی طرف جھکنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن آپ جس کے کندھے پر سر رکھ کر رونا چاہتے ہیں اس کے انتخاب میں چوکنا رہیں۔ وہ شخص اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ آپ کو کافی سپورٹ دے سکے۔

برج جوزا(Gemini)

برج جوزا کے حامل افراد میں تخیل کے طریقہ کار اور چیزوں کے انتخاب میں پس و پیش سے کام لینے کا رجحان ہوتا ہے۔ یہ لوگ حتمی طور پر نہیں سمجھ پاتے کہ ان کے فیصلے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ چاند گرہن کو اپنے دماغ اور دل پر حکمرانی نہ کرنے دیں۔ اپنے احساسات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ پر اعتماد کریں۔

برج سرطان(Cancer)

برج سرطان کے حامل افراد اپنے جذباتی پہلو سے جانے جاتے ہیں او رچاند گرہن آپ کے اس پہلو کو 10گنا زیادہ شدید کر سکتا ہے۔اس کی وجہ سے آپ کو احساس ہو گا کہ آپ جذباتی طور پر بروئے کار آ چکے لیکن آپ بالکل خالی نہیں ہوئے ہوں گے۔ مایوسی کے اس احساس کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے آپ کو چاہیے کہ پرامید رہیں۔ اس ماہ کے آخر تک یہ احساس جاتا رہے گا۔ جب آپ خود کو پرامید رکھیں گے تو آپ کو احساس ہو گا کہ آپ غیرضروری طور پر برے اور تاریک پہلوﺅں پر توجہ مرکوز کر رہے تھے۔جلد تمام منفی پہلو اور بوجھل پن آپ کی زندگی سے ختم ہو جائے گا۔

برج اسد(Leo)

اگر آپ جنوری 2018ءکو اپنے لیے اچھا آغاز سمجھ رہے ہیں تو ایسا شاید نہیں ہو گا۔ اس چاند گرہن نے آپ کے مواقع ڈھانپ لیے ہیں اور آپ جو توانائی محسوس کر رہے تھے وہ کھو چکے ہیں۔آپ جس خوداعتمادی کو تلاش کر رہے ہیں وہ قریب ہی ہے۔آپ جلد درست مقام تک پہنچ جاﺅ گے۔ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنو گے اور خود کو حساس محسوس کرنے لگو گے جوآپ کی ثابت قدمی کے لیے بہت اچھی ہے۔

برج سنبلہ(Virgo)

برج سنبلہ والے افراد اس وقت اپنے بہت اہم وقت سے گزر رہے ہیںاور اگر وہ یونہی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تو مہینے کے آخر کمزور پڑ جائیں گے۔یہ لوگ ایسا بھی محسوس کریں گے کہ ان کے کام ان کے سر پر سوار ہو چکے ہیں۔ ان لوگوں کو اس وقت صرف ایک چیز یا کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ وہ بہت بہترین انجام پائے گا۔

برج عقرب(Scorpio)

برج عقرب کے حامل افراد لامحدود توانائی رکھنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں اور وہ کسی بھی صورتحال میں بہتر کار کردگی دکھا سکتے ہیں۔ تاہم حالیہ چاند گرہن کی وجہ سے رواں ماہ کے اختتام تک انہیں کچھ زیادہ تناﺅ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس پر بدحواس ہونے اور ہمت کھونے کی بجائے ثابت قدم رہیے گا۔ اس چاند گرہن نے آپ کو یہ سوچنے کا موقع دیا ہے کہ آپ اپنی توانائی کو کہاں خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

برج قوس(Saggitarius)

یہ لوگ ممکنہ طور پر محسوس کر رہے ہوں گے کہ سخت محنت کے باوجود وہ کسی کام میں آگے نہیں بڑھ رہے۔ اگر انہیں اپنی محنت کا نتیجہ نظر نہیں آ رہا تو انہیں دل نہیں چھوڑنا چاہیے۔اس چاند گرہن نے آپ کو چیزوں کو مزید واضح طور پر دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ شاید آپ کو نئی شروعات کرنی پڑیں اور اس شروعات میں کسی ایسی چیز کو ترک کرنا پڑے جسے آپ طویل عرصے سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے تو اسے ترک کردینا چاہیے۔

برج جدی(Capricorn)

2018ءآپ کا سال ہے اور اس میں آپ وہ کچھ بن سکتے ہیں جو آپ ہمیشہ سے بننا چاہتے تھے۔ حالیہ چاندگرہن کی وجہ سے آپ ممکنہ طور پر محسوس کریں گے کہ آپ کچھ بہتر نہیں ہیں یا یہ آپ کو آپ کی خواہشات پر سوال اٹھانے پر بھی مجبور کر سکتا ہے۔ اس طرف توجہ مت مرکوز کیجیے اور اپنا سفر جاری رکھیے۔یہ تمام منفی خیالات محض دماغ کا کھیل ہیں۔ انہیں خود پر مسلط مت ہونے دیں۔ آپ اپنی مثبت خواہشات کو ضرور پا لیں گے۔

برج دلو(Aquarius)

کام اور توجہ کا ارتکاز برج دلو کے حامل لوگوں کے بڑے مسائل ہیں تاہم حالیہ مکمل چاند گرہن انہیں واپس ٹریک پر لا سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر ان کے اندر موجود کسی چیز یا ذاتی زندگی میں سدھار لانے کی ضرورت ہو گی۔ یہ لوگ معمولی چیز سے کام شروع کریں، باقی چیزیں خوددرست ہو جائیں گی۔

برج حوت(Pisces)

یہ مہینہ برج حوت کے حامل افراد کے لیے کوئی مشکل ترین کام کو سرانجام دینے کا ہے، کیریئر، ریلیشن شپ کا کوئی اور بڑا فیصلہ جس میں کوئی خطرہ شامل ہو۔ آپ لوگ اس حوالے سے خود کو کچھ پرامید محسوس کر رہے ہوں گے مگر رواں مہینے کے اختتام تک ممکنہ طور پر آپ مایوسی کی طرف مائل ہو سکتے ہیں اور اس کام کو خود پر بوجھ سمجھ سکتے ہیں لیکن آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اس کام کو ہینڈل کر لیں گے۔ آپ بس اس کام کو جاری رکھیں کیونکہ آپ اتنے مضبوط ہو کہ اسے انجام تک پہنچا سکو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /لائف سٹائل /مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...