’سعودی خواتین نے اب یہ کام شروع کردیا ہے کہ طلاق ہونے پر اپنے تمام گھر والوں کو بلاتی ہیں اور۔۔۔‘ سعودی اخبار کی رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’سعودی خواتین نے اب یہ کام شروع کردیا ہے کہ طلاق ہونے پر اپنے تمام گھر والوں ...
’سعودی خواتین نے اب یہ کام شروع کردیا ہے کہ طلاق ہونے پر اپنے تمام گھر والوں کو بلاتی ہیں اور۔۔۔‘ سعودی اخبار کی رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات تو ہوتی رہتی ہیں لیکن اب سعودی خواتین نے ایک ایسے موقع پر پارٹیوں کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے کہ سن کر آپ کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین میں طلاق پارٹیوں کا رحجان بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ جب کسی خاتون کو اس کا شوہر طلاق دیتا ہے تو وہ اس پر ایک پارٹی کا اہتمام کرتی ہے اور دوست احباب کو بلا کر اس طلاق پر جشن منایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خواتین درحقیقت شوہر سے آزادی ملنے پر خوشی مناتی ہیں۔ اس تقریب کے لیے خصوصی کیک بنوایا جاتا ہے جس پر Problem Solved اور Enjoyجیسے الفاظ لکھے ہوتے ہیں۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طالبہ عمانی الغوریبی نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ بھی ایک ایسی ہی طلاق پارٹی میں شرکت کر چکی ہے۔ وہ ایک ادھیڑ عمر خاتون تھی۔ جو عدالت سے طلاق کا تصفیہ حل ہونے پر خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی تھی اور اس نے اس پر خوشی منانے کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق ایسی پارٹیوں پر عام طور پر ڈی جے کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں اور پھرپور طریقے سے شوہر سے ’آزادی‘ کا جشن منایا جاتا ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...