سڑک کنارے حاملہ خاتون کی لاش برآمد، اسے کیوں مارا گیا؟ پولیس کا ایساانکشاف کہ جان کر ہر شخص افسردہ ہوجائے

سڑک کنارے حاملہ خاتون کی لاش برآمد، اسے کیوں مارا گیا؟ پولیس کا ایساانکشاف ...

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں سڑک کنارے سے حاملہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے اور پولیس نے اس کی موت کی ایسی وجہ کا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کوئی افسردہ ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون 8ماہ کی حاملہ تھی جس کی لاش تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ اسے اس بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا کہ اس کے مختلف اعضاءکاٹ کر جسم سے الگ کیے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاکروبوں نے نامعلوم خاتون کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جو اسے شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”بظاہر لگتا ہے کہ اس خاتون کوکسی ایسے شخص نے قتل کیا ہے جو نہیں چاہتا تھا کہ یہ بچے کو جنم دے۔“ڈپٹی کمشنر پولیس وشوا پرساد کا کہنا تھا کہ ”لاش کے اعضاءپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوائے گئے جس کی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ یہ خاتون 8ماہ سے زائد کی حاملہ تھی۔ کیس کی تحقیقات میں ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد بھی لے رہے ہیں۔ خاتون کا قد 5فٹ چار انچ تھا اور وہ گوری رنگت اور درمیانے جسم کی تھی جس کی عمر 30سال کے لگ بھگ تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...