’اوہ۔۔۔‘ دولہا نے شادی کے موقع پر پہلی مرتبہ اپنی بیگم کو دیکھا تو اس کے منہ سے کیا لفظ نکل گئے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اس کی اب پوری زندگی خیر نہیں
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے معروف ٹی وی شو ’Married At First Sight‘ میں گزشتہ روز ایک جوڑے کی شادی ہوئی اور جب دولہا نے پہلی بار اپنی بیگم کو دیکھا تو اس کے منہ سے ایسا لفظ نکل گیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سین ڈی نامی اس شخص کی شادی 39سالہ جُو نامی خاتون سے ہو رہی تھی۔ جب وہ دلہن کا جوڑا پہن کر چلتی ہوئی سامنے آئی تو بے ساختہ سین کے منہ سے ’اوہ شِٹ‘ کے الفاظ نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ دلہن ایک تو کافی عمر رسیدہ لگ رہی تھی اور دوسرے انتہائی فربہ تھی۔ دولہا میاں تو دلہن کو دیکھ کر پچھتاوے کا شکار ہو گئے لیکن دلہن اس ہینڈسم اور ینگ نظرآنے والے دولہا کو دیکھ کر خوش ہو گئی۔ شادی کے بعد اس کا کہنا تھا کہ ”دولہا کے متعلق میں نے جو کچھ سوچ رکھا تھا میری سب توقعات پوری ہو گئیں۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میری لاٹری نکل آئی ہو۔“ بعد ازاں سین نے بھی اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مدعا اپنی سابق گرل فرینڈ کے سرڈالنے کی کوشش کی۔ اس نے کہا کہ ”میرا گزشتہ رشتہ انتہائی تلخ حالات میں ختم ہو گیا جس نے مجھے نفسیاتی طور پر بہت کچھ خراب کیا۔ یہ انہی اثرات کا نتیجہ تھا کہ دلہن کو دیکھ کر میرے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے۔“