یورپی ملک کا وہ گاﺅں جہاں آپ صرف سوا روپے میں گھر خرید سکتے ہیں ، لیکن جلدی کریں کیونکہ وقت انتہائی کم

یورپی ملک کا وہ گاﺅں جہاں آپ صرف سوا روپے میں گھر خرید سکتے ہیں ، لیکن جلدی ...
یورپی ملک کا وہ گاﺅں جہاں آپ صرف سوا روپے میں گھر خرید سکتے ہیں ، لیکن جلدی کریں کیونکہ وقت انتہائی کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ جانے کے لیے لوگ کیا کچھ جتن نہیں کرتے اور جو چلے جاتے ہیں وہاں اپنے گھر کو ترستے ہیں، مگر یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ اٹلی کے ایک گاﺅں میں آپ اپنے گھر کی خواہش محض سوا روپے میں پوری کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے اس گاﺅں میں 200سے زائد گھر فروخت کیے جا رہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک گھر کی قیمت صرف سوا روپیہ ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس گاﺅں کو چھوڑ کر بڑے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں اور گاﺅں لگ بھگ ویران ہو چکا ہے۔اس گاﺅں کا نام اولولئی( (Ollolaiہے جو اٹلی کے سردینیا (Sardinia)کے علاقے میں واقع ہے۔کچھ عرصہ قبل تک اس کی آبادی 2ہزار 250نفوس پر مشتمل تھی جو اب صرف 1300رہ گئی ہے اور انتظامیہ اس گاﺅں کو ’بھوت گاﺅں‘ بننے سے بہرصورت بچانا چاہتی ہے۔تاہم اس میں ایک راز بھی ہے۔ وہ یہ کہ یہ تمام گھر انتہائی خستہ حالت میں ہیں اور انتظامیہ نے لازم قرار دیا ہے کہ جو لوگ انہیں خریدیں گے ان کی تعمیرومرمت کرائیں گے اور وہ بھی تین سال کے اندر اندر، اس پر اندازاً 26ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 41لاکھ روپے) خرچ آئے گا اور پانچ سال سے پہلے نئے مالکان گھر فروخت بھی نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -