امریکا سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت ترک کرے: چین

بیجنگ(آن لائن)چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کو خطرہ قرار دینے پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان ہو چی انگ نے اپنے بیان میں امریکا پر واضح کیا ہے کہ اسے سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت کو ترک کر کے چین کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ امریکا اپنے اختلافات کو ایک حد میں رکھ کر دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے کام کرے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے سٹیٹ آف یونین خطاب میں چین کو امریکی اقدار کے لیے خطرات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے خطاب میں کہا تھا کہ چین اور روس ہمارے مفادات، ہماری معیشت اور ہماری اقدار کے لیے ایک چیلنج بن گئے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...