عامر خان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی ماڈل کے گھر سے پولیس کو ایسی چیز مل گئی کہ جان کر باکسر خدا کا لاکھ شکر ادا کریں گے کہ بال بال بچ گئے

عامر خان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی ماڈل کے گھر سے پولیس کو ایسی چیز مل گئی ...
عامر خان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی ماڈل کے گھر سے پولیس کو ایسی چیز مل گئی کہ جان کر باکسر خدا کا لاکھ شکر ادا کریں گے کہ بال بال بچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات قائم کرنے والی ماڈل کے گھر سے پولیس نے ایسی خوفناک چیز برآمد کر لی ہے کہ جان کر عامر خان خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں گے کہ بال بال بچ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 33سالہ ماڈل سینڈی رے ہنٹر نے اس وقت عامر خان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب ان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور وہ انہیں طلاق دینے کا اعلان کر چکے تھے۔

پولیس نے ایسیکس کے شہر ڈیگن ہیم میں واقع سینڈی کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے 9ایم ایم پستول برآمد ہوئی۔ پستول میں گولیاں بھری ہوئی تھیں اور کچھ اضافی گولیاں بھی الماری میں موجود تھیں۔ اس نے یہ پستول اپنی جوتوں کی الماری میں چھپا رکھا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرکے میڈسٹون کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سینڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ ”اس نے عامر خان کے ساتھ لندن ڈاک لینڈز ہوٹل میں رات گزاری تھی اور دونوں نے جنسی تعلق بھی استوار کیا تھا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس