وہ آدمی جس کی اپنی بیٹی نے ہی اس کی بیٹی کو جنم دے دیا، ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ جان کر شیطان کو بھی شرم آجائے

وہ آدمی جس کی اپنی بیٹی نے ہی اس کی بیٹی کو جنم دے دیا، ایسی شرمناک ترین خبر ...
وہ آدمی جس کی اپنی بیٹی نے ہی اس کی بیٹی کو جنم دے دیا، ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ جان کر شیطان کو بھی شرم آجائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے شہر پیرو میں ایک 9سالہ بچی نے بیٹی کو جنم دیا ہے اور اس بیٹی کا باپ کون ہے؟ ایسی شرمناک ترین خبر آ گئی ہے کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس معصوم بچی کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کا باپ دراصل اس بچی کا اپنا باپ ہی ہے۔ پیرو کے شہر ٹیکنا کا یہ 43سالہ بدبخت شخص اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس نے گزشتہ دنوں ٹیکنا کے ہیپولیٹو یونانوئے ہسپتال میں بیٹی کو جنم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنسی درندہ اپنی بیٹی کو تب سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جب وہ محض 8سال کی تھی۔ بچی کے حاملہ ہونے کا اس وقت پتا چلا جب اس کے حمل کو پانچ ماہ گزر گئے اور اس کا پیٹ بڑا ہونا شروع ہو گیا۔ اس کی ماں اس کا بڑھتا پیٹ دیکھ کر پریشان ہوگئی اور اسے ہسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اسقاط حمل ممکن نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی اور عدالت نے بچی باپ کے حوالے کر دی تھی جو اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ بچی ہر مہینے اپنی ماں سے ملتی تھی۔ پولیس نے اس درندے کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس