سوچا جارہاہے کہ نواز شریف کو ساری عمر کے لئے نا اہل کر دیاجائے: نواز شریف

سوچا جارہاہے کہ نواز شریف کو ساری عمر کے لئے نا اہل کر دیاجائے: نواز شریف
سوچا جارہاہے کہ نواز شریف کو ساری عمر کے لئے نا اہل کر دیاجائے: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 1947 سے لے کر آج تک وزیراعظم کے ساتھ عجیب مذاق ہوتا آرہا ہے ، یہ عجوبہ ہے کہ کوئی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ، کبھی جج مل کر نکال دیتے ہیں، کبھی پھانسی دی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جہاں کئی سالوں سے منتخب قیادت کے ساتھ ایسا رویہ اپنا یا جار ہا ہو، پوری قوم کو میری بات سمجھ آرہی ہے، قوم جانتی ہے میرے ساتھ کیا تماشا ہوا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس پر مجھے نااہل کردیاگیااوراب سوچا جارہاہے کہ نواز شریف کو ساری عمر کے لئے نا اہل کر دیاجائے۔
شہر قائد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کی کوششیں کیں، یہاں پر ہڑتالیں ہوتی تھیں جن سے پورا پورا دن شہر بند رہتا تھا، ہم نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان سے دہشت گردی ختم کی۔ کراچی بہت خوبصورت شہر تھا ناجانے کس کی نظر لگ گئی، 1969 میں سنگاپور کراچی جیسا لگتا تھا، قصور ہے تو حکومتوں کی عدم توجہ اور لاپروائی کا، جنہوں نے اس خوبصورت شہر کو برباد کردیا ۔ اب شہر قائد کے پوش علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نواز شریف کامزید کہنا تھا کہ گرین لائن بس منصوبے میں وفاقی حکومت کا کام مکمل ہوچکا، صوبائی حکومت کو بسیں مہیا کرنا اور اسٹیشنز بنانے تھے تاہم اس نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جس پر افسوس ہے۔ملک میں ایٹمی دھماکہ کرے تو مسلم لیگ (ن) ، ہوائی اڈا بنانا ہو تو مسلم لیگ ن بنائے، مسلم لیگ ن ہی بجلی کی قلت ختم کرے، کراچی میں امن و امان کو ٹھیک کرنا ہے تو مسلم لیگ ن کرے، سب کچھ مسلم لیگ ن کررہی ہے تو باقی پارٹیاں کیا کررہی ہیں؟ باقیوں نے کیا کیا ہے؟ کوئی ایک تو بتا دیں۔
مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نے 2013ءمیں اکثریت حاصل کی تو میں سب سے پہلے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے پاس گیا ، انہیں کہا کہ آپ مدت پوری کریں ، ہم آپ کو نہیں چھیڑیں گے۔ انہوں نے جب آئینی مدت پوری کی تو ہم نے انہیں کھانے کی دعوت دی اور ایک یادگادر فیئر ویل دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -