جاپان،معمر افراد کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،3 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک

ٹوکیو(آن لائن)جاپان میں معمر افراد کی رہائش میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور8 مرد شامل ہیں۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے شمالی علاقے ہوکیڈو میں واقع اس 3منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 3خواتین سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی حکام کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیا ں شروع کیں ، عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کے عملہ کے درجنوں ارکان نے حصہ لیا،آتشزدگی کے باعث عمارت کی ایک چھت بھی گر گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں کل 16 افراد مقیم تھے جن میں سی5 محفوظ رہے۔تاہم واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...