اداکارجیکی شروف اب گجراتی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے

اداکارجیکی شروف اب گجراتی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلموں کے مشہورو معروف اداکار جیکی شروف ہندی فلموں سے شہرت سمیٹنے کے بعد اب گجراتی فلموں میں کام کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیکی شروف کو ایک گجراتی فلم میں کاسٹ کرلیاگیاہے اور وہ ا ب میراٹھی فلم’’وینٹی لیٹر‘‘کے گجراتی ری میک میں کام کریں گے۔ گجراتی فلم میں کاسٹ کئے جانے کو جیکی نے خوش آئند قراردیاہے۔جیکی نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی مادری ، گجراتی زبان کی فلم میں کام کررہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...