فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیوں کا حملہ ہو سکتا ہے :روسی حکام

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیوں کا حملہ ہو سکتا ہے :روسی حکام
فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیوں کا حملہ ہو سکتا ہے :روسی حکام

  

ماسکو (این این آئی)روسی حکام نے کہاہے کہ رواں سال موسم گرما میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیاں بڑی تعداد میں گرانڈز پر حملہ کر سکتی ہیں جس کے وجہ سے عالمی سکینڈل بھی بن سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹر چیکمیاف نے کہاکہ جنوبی روس میں تقریبا 10 لاکھ ہیکٹر زمین کا حصہ ٹڈیوں سے بھرا ہوا ہے۔ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے مقامات میں ولگوگراڈ بھی ہے جہاں انگلینڈ اور تیونس کے درمیان 18 جون کو میچ کھیلا جائے گا۔پیوٹر چیکمیاف نے کہا کہ ہمیں ٹڈیوں سے نمٹنا تو آتا ہے لیکن ہم رواں سال ان ٹڈیوں کی وجہ سے عالمی سکینڈل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ ساری دنیا یہاں آ رہی ہے، فٹبال کے میدان سبز ہوتے ہیں، ٹڈیوں کو سبزا بہت پسند ہے۔

دوسری جانب وزارتِ زراعت کے محکمہ کاشتکاری کے سربراہ پیوٹر چیکمیاف نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹڈیاں وہاں نہ آئیں جہاں فٹبال کھیلا جا رہا ہو؟واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آغاز 14 جون سے روس میں ہوگا جہاں 11شہروں کے 12 سٹیڈیمز میں میچز کھیلے جائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل