میر ہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو ایک،ایک گولی لگی:آئی جی سندھ

میر ہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو ایک،ایک گولی لگی:آئی جی سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ میر ہزار بجارانی اور ان کی اہلیہ کو ایک ،ایک گولی لگی ،جائے وقوعہ سے ملنے والاپستول تحویل میں لے چکے ہیں اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

آئی جی سند ھ اے ڈی خواجہ کا میر ہزار بجارانی کی رہائش گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے واقعے کافریحہ بی بی کے بچوں کوعلم ہوا، داخلی دروازہ بندتھابچے عقبی دروازے سے گھرمیں داخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 5ملازمین کو پوچھ گچھ کےلئے تھانے منتقل کردیابیان قلمبند کرنے کے بعد انہیں چھوڑدیاجائےگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ دونوں میاں بیوی کو ایک ایک گولی لگی جبکہ پولیس نے جا ئے و قوعہ سے ملنے والاپستول تحویل میں لے لیا جبکہ گھرکے سی سی ٹی وی کیمرے ا ور ڈی وی آر بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...