فریحہ پرویز نے سوئٹزرلینڈ کے تاجر کو جیون ساتھی بنا لیا

فریحہ پرویز نے سوئٹزرلینڈ کے تاجر کو جیون ساتھی بنا لیا

لاہور (یوا ین پی ) پتنگ باز سجناں فیم گلوکارہ فریحہ پرویز نے سوئٹزر لینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی، مستقل طور پر سوئٹزر لینڈ منتقل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے سوئٹزر لینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی ہے جسکی وجہ سے وہ سوئٹزر لینڈ منتقل ہوئی ہیں اور اب وہی مستقل طور پر رہائش پذیر رہیں گی ۔ دوسری جانب گلوکارہ کے خاندان کے افراد سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید سے دوسری شادی کی تھی ، محبت کی شادی ایک سال توخوب چلی پھرجانے کیا ہوا کہ دلوں میں دراڑ آ گئی اور رومانوی ازدواجی سفر رنجشوں کا سفر بن کر دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کر گیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...