دنیا کا وہ واحد ائیرپورٹ جہاں گاڑیوں کے اوپر مسافر جہاز لینڈ کرتے ہیں

دنیا کا وہ واحد ائیرپورٹ جہاں گاڑیوں کے اوپر مسافر جہاز لینڈ کرتے ہیں
دنیا کا وہ واحد ائیرپورٹ جہاں گاڑیوں کے اوپر مسافر جہاز لینڈ کرتے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن (نیوز ڈیسک) آپ نے اورہیڈ برج تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن کبھی اورہیڈ رن وے بھی دیکھا ہے؟ یہ عجیب و غریب منظر آپ صرف جرمنی میں دیکھ سکتے ہیں جہاں ایک مصروف ائرپورٹ کا رن وے ایک موٹروے کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ ایسا نظارہ یقیناً دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں مل سکتا کہ نیچے سے گاڑیوں کی قطاریں گزررہی ہوتی ہیں او ران کے اوپر سے ہوائی جہاز رن وے پر دوڑتا ہوا گزررہا ہوتا ہے۔

یہ جرمنی کا سکوڈٹس ائیرپورٹ ہے جس کا رن وے ایک بڑے پل کی صورت میں موٹروے کے اوپر سے گزرتا ہے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے رن ویز میں سے ایک ہے جسے A380 جیسے دنیا کے سب سے بھاری بھرکم طیارے بھی استعمال کرتے ہیں۔

اس ائیرپورٹ کو ملحقہ شہروں لائپزگ اور ہال کی نسبت سے لائپزگ ہال ائیرپورٹ بھی کہا جاتاہے۔ موٹروے کے اس حصے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے لوگ تو منفرد نظارے کے عادی ہیں لیکن جب کوئی پہلی بار یہ منظر دیکھتا ہے تو بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس