تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے: مہوش حیات

تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے: مہوش حیات
تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے: مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یوا ین پی )ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزہ ضرور ہے لیکن تھیٹر پر کام کرنا سب سے مشکل ہے اس کے باوجود تھیٹر پر پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اب فلم، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے وقت نکالنا فنکاروں کیلئے مشکل ترین لمحہ ہوتاہے ۔ تھیٹر فنکاروں کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اچھی و بری پرفارمنس کے نتائج فوری سامنے آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ۔ فلم’’ پنجاب نہیں جاوں گی‘‘ کی مقبولیت نے پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرادیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -