لاہور میں جاری اورنج ٹرین منصوبہ کتنا مکمل ہو گیا ؟ تازہ تصویر سامنے آ گئی ،دیکھ کر پورے ملک کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

لاہور میں جاری اورنج ٹرین منصوبہ کتنا مکمل ہو گیا ؟ تازہ تصویر سامنے آ گئی ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )میٹرو بس منصوبے کی کامیابی کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے اونج لائن ٹرین منصوبہ شروع کیا گیا جس کا کام لمبے عرصے تک رکے رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکاہے اور تیزرفتاری کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھ رہاہے اور اس کی گواہی دیتی ہوئی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز رفتار سے جاری ہے کیونکہ سیاسی مخالفین کی جانب سے سٹے آرڈر کے باعث یہ منصوبہ لمبے عرصے تک رکا رہا جس کے باعث پیسوں اور وقت دونوں کا نقصان ہوا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گئے اور پنجاب حکومت کو کام دوبارہ شروع کی اجازت دیدی گئی ۔

اب اس منصوبے کے حوالے سے تازہ صورتحال سامنے آ گئی ہے آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تحت ’اسلام پارک ‘سٹیشن کا کام تقریبا مکمل ہو چکاہے اور حتمی مراحل میں داخل ہے اسی طرح دیگر سٹیشنز پر بھی کام جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ۔ا ورنج لائن منصوبہ کو سٹے آرڈر کے ذریعے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث شہر کے اکثر مقامات پر ٹریفک نظام بھی کافی عرصہ تک خراب رہاتاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے فرائض کی انجام دہی انتہائی شاندار طریقے سے انجام دی گئی جس کے باعث ٹریفک کی بحالی جاری رہی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...