عاصمہ قتل کیس،مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

عاصمہ قتل کیس،مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ...
عاصمہ قتل کیس،مقدمے میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طلبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،وفاقی حکومت نے یہ اقدام کے پی حکومت کی جانب سےبھیجی گئی درخواست پر کیا۔
نجی چینل”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ عاصمہ رانی قتل کیس میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے علاوہ اس کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیے گئے اوراس کاپاسپورٹ وشناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم مجاہداللہ آفریدی سعودی عرب فرار ہوچکا ہے جس کی گرفتار ی کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سعودی عرب میں انٹرپول سے ملزم کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ نہ دینے پر مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس سے طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ سپریم کورٹ اس معاملے پرسوموٹو نوٹس لے چکی ہے۔