روس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،داعش کا مشتبہ جنگجو ہلاک

روس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،داعش کا مشتبہ جنگجو ہلاک

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کی سیکیورٹی فورسز نے صدارتی انتخابات کے دوران حملے کا منصوبہ بنانے والے داعش کے دہشت گرد کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی سیکیورٹی فورسز نے انتہائی خفیہ معلومات پر ماسکو سے250کلو میٹر دور ایک مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ دہشت گرد کے بارے میں سکیورٹی فورسز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق داعش سے تھا جو کہ روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جبکہ دہشت گرد سے دستی بم اور ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...