چھٹی کے روزعدالت لگ سکتی ہے ،ملازمین دستیاب رہیں،سپریم کورٹ کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے متعلقہ عدالتی عملے کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی دستیاب رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔

حکم نامہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز بھی عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی امور انجام دیئے جاسکتے ہیں،اس لئے سپریم کورٹ کے ہر شعبہ کے 4 افسر اتوار کوبھی دستیاب رہیں،حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فون بند رکھنے والے افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...