بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف513رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف513رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف513رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاکانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے سری لنکا کے باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا تے ہوئے پہلی اننگ میں513رنز کا ہندسہ سجا دیا،جواب میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 187رنز بنالئے ،کریز پردھنداجائے ڈی سلوا 104اور کوشل مینڈس83رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
چٹاگانگ میں جاری دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے دن کے کھیل کا آغازبنگلہ دیش نے374رنز چار کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کیاتو376پر ہی مومن الحق176رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے ،390پر مصدق حسین 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم میں123رنز کا اضافہ ہی کرپائے اور پوری ٹیم 513رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔
ان کی اننگ میں مومن الحق176،مشفیق الرحیم 92اور کپتان محمد اللہ کے 83رنز نمایاں ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے لکمل اور ہیراتھ نے تین اور سنداکان نے دو وکٹیں حاصل کی ۔
سری لنکا نے اننگ کا آغاز کیاتو کرارتنے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے لیکن ان کے بعدمینڈس اور ڈی سلوا نے ٹیم کوسنبھالا اور دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر187رنز بنالئے ۔

مزید :

کھیل -