دنیا بھر میں امریکی فورسز کاسیکیورٹی پروٹوکول بڑھانے کے لیے احتیاطی انتظامات کا اعلان

دنیا بھر میں امریکی فورسز کاسیکیورٹی پروٹوکول بڑھانے کے لیے احتیاطی ...
دنیا بھر میں امریکی فورسز کاسیکیورٹی پروٹوکول بڑھانے کے لیے احتیاطی انتظامات کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اندرون اور بیرون ملک امریکی فورسز کے افراد کے سیکیورٹی پروٹوکول کو بڑھانے کے لیے احتیاطی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس بات کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے کہ بعض افسران اور فوجیوں کی جانب سے زیرِ استعمال جسمانی لیاقت کی پیمائش کے آلات (فٹنس ٹریکرز) دنیا بھر میں ان کی نقل و حرکت اور تعیناتی کے حسّاس مقامات کا انکشاف کر سکتے ہیں۔سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ کوئی بھی ممکنہ مخاصم امریکی عسکری قیادت اور فوج کے اہلکاروں کا طرز زندگی بھی معلوم کر سکتا ہے اور اس کے علاوہ فوج اور انٹیلجنس کے اہلکاروں کے مشاغل کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ خواہ وہ دنیا کے کسی بھی علاقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں یا پھر وطن واپس لوٹ رہے ہوں۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان نے عملی طور پر اپنی "پرائیویسی" کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس امر کا غالب گمان ہے کہ امریکی فوج کے لیے یہ احکامات جاری کیے جائیں گے کہ وہ ذاتی سمارٹ فون اور جسم پر پہنے جانے والے فٹنس ٹریکرز کا استعمال ترک کر دے۔ یہ اس سیکیورٹی پروٹوکول کی طرز پر ہو گا جس کا اطلاق پینٹاگون اور حساس عسکری تنصیبات پر کیا جا رہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی