ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹس کی لیڈر اپنے دانت صاف کرتی رہیں ،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹس کی لیڈر اپنے دانت صاف کرتی رہیں ۔


میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جب اپنا پہلا سٹیٹ آف یونین خطاب کیاتو اس موقع پر کیمرے کی آنکھ نے خاص طور پر ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹکس کی لیڈر نینسی پیلوسی کے ردّ عمل کو محفوظ کیا۔ ٹرمپ کے خطاب کے دوران نینسی بڑی حد تک ناخوش اور بیزار سی نظر آئیں جیسا کہ وڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خاموش بیٹھی اپنی زبان سے دانتوں کو صاف کر رہی تھیں۔اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے اورمذاق اڑاتے رہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...