’شادی نہیں کرسکتے کیونکہ اس لڑکی کا منہ تو۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنا رشتہ ٹھکرائے جانے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر انسان کو یقین نہ آئے ایسا بھی کوئی کرسکتا ہے

’شادی نہیں کرسکتے کیونکہ اس لڑکی کا منہ تو۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنا رشتہ ...
’شادی نہیں کرسکتے کیونکہ اس لڑکی کا منہ تو۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنا رشتہ ٹھکرائے جانے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر انسان کو یقین نہ آئے ایسا بھی کوئی کرسکتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے معاشرے میں بیٹی کے لئے اچھا رشتہ ملنا کس قدر مشکل ہو چکا ہے یقیناً ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں۔ لڑکے والوں کے ایسے ایسے مطالبات سننے کو ملتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ کسی کو بھاری جہیز چاہئیے تو کوئی کار اور ذاتی گھر کا مطالبہ لے کر آ جاتا ہے۔ ان روایتی وجوہات کی بناء پر تو رشتے ٹھکرائے ہی جاتے ہیں لیکن بعض اوقات لڑکی میں سے ایسا مضحکہ خیز نقص بھی نکال دیا جاتا ہے کہ سن کر انسان کا جی چاہتا ہے کہ اپنا سر پیٹ لے۔ویب سائٹ پڑھ لو کی ایک رپورٹ میں مختلف لڑکیوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اسی طرح کے افسوسناک واقعات بیان کئے ہیں۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کا رشتہ دیکھنے آئے مگر یہ بات بن نا سکی۔ لڑکے والوں کا کہنا تھا کہ ’’لڑکی گول منہ والی ہے۔‘‘ بس یہی وجہ تھی ان کے پاس اور وہ بے حسی سے رشتہ ٹھکرا کر چلتے بنے۔

اسی طرح کئی دیگر لڑکیوں نے بھی اپنے رشتے ٹھکرائے جانے کی وجوہات بتائیں ۔ایک نے بتایا کہ اس کا رشتہ یہ کہہ کر ٹھکرا دیا گیا کہ اس کے دانت بڑے ہیں۔ ایک لڑکی کو یہ کہہ کر رد کر دیا گیا کہ وہ کچھ زیادہ ہی ماڈرن نظر آتی ہے۔ اور تو اور، ایک لڑکی کا رشتہ اس بناء پر ٹھکرا دیا گیا کہ اسے بلیاں پالنے کا شوق ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسی مثالیں بہت عام ملتی ہیں کیونکہ ہم بحثیت مجموعی ایسے بے حس ہو گئے ہیں کہ خود بیٹیوں والے ہوتے ہوئے بھی کسی کی بیٹی کا دل دکھانے میں ہمیں ذرا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس