”یہ مشینیں پوری دنیا میں 250 ہیں جن میں سے ایک سندھ کے پاس بھی ہے “ یہ کونسی مشین ہے اور کیا کام کرتی ہے ؟بلاول بھٹو نے ایسی تفصیلات بتا دیں جان کر عمران خان بھی حیرا ن رہ جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم نے سائبر نائف ٹیکنالوجی کا بھی بندوبست کیاہے یہ ٹیکنالوجی کینسر کے اعلاج میں استعمال ہوتی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کیلئے ہم پبلک اور پرائیوٹ پارٹنر شپ میں فنڈنگ کر رہے ہیں ،دنیا بھر میں یہ صرف 250 مشینیں ہیں جن میں سے ایک سندھ کے پاس بھی ہے ،دنیا بھر میں علاج پر پچاس سے 60 لاکھ روپے خرچ آتاہے لیکن سندھ واحد جگہ ہے جہاں بالکل مفت اعلاج ہو تاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ صحت کے میدان میں سندھ حکومت نے بہت کام کیاہے ،دل کے ہسپتال کھول ہیں ،ہم نے کراچی میں دل کا ہسپتال تمام پاکستانیوں کیلئے مفت قرار دیاہے ،ہم صرف ایک شہر نہیں بلکہ پور ے صوبے میں دل کے ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب تک لاڑکانہ ،سیہون ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بنا چکے ہیں جہاں ہر غریب کا مفت علاج کیا جاتاہے ۔