’اس لڑکے سے شادی نہیں کرسکتے، یہ تو انجینئرنگ کرکے۔۔۔‘ لڑکی والوں نے کیا کہہ کر پاکستانی نوجوان کا رشتہ ٹھکرادیا؟ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’اس لڑکے سے شادی نہیں کرسکتے، یہ تو انجینئرنگ کرکے۔۔۔‘ لڑکی والوں نے کیا ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے معاشرے میں جب لڑکے کی ماں رشتہ ڈھونڈنے نکلتی ہے تو لڑکی والوں کی جان پر بن آتی ہے۔ کیسے کیسے مطالبے کئے جاتے ہیں اور اچھی بھلی لڑکیوں کے کیسے کیسے نقص نکالے جاتے ہیں۔ لڑکی والوں کو تو اس قسم کی افسوسناک صورتحال کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کبھی کبھار لڑکے والوں کو بھی ایسا جواب مل جاتا ہے کہ بیچارے اپنا سا منہ لے کر رہ جاتے ہیں۔ 

ویب سائٹ پڑھ لو کی ایک رپورٹ میں ایک نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایسا ہی دلچسپ و عجیب واقعہ بیان کیا ہے۔ اس نوجوان نے بتایا کہ بظاہر تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا لیکن پھر پتا چلا کہ لڑکی والوں کو رشتہ پسند نہیں آیا۔ یہاں تک تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن انہوں نے جو وجہ بیان کی وہ واقعی بہت نرالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’لڑکا انجینئرنگ پڑھ کے میڈیا میں پروڈیوسر کی جاب کرتا ہے! خراب لائن ہے، ہم یہ رشتہ نہیں کر رہے۔‘‘ اب آپ ہی بتائیے ایسے لوگوں کو بھلا کیا جواب دیا جائے!

دوسری جانب لڑکیوں کے رشتے رد کئے جانے کی وجوہات کو بھی دیکھ لیجئے۔ یہ معاملہ عجیب و غریب سے زیادہ افسوسناک کہا جا سکتا ہے۔ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کا رشتہ یہ کہہ کر ٹھکرا دیا گیا کہ اس کے دانت بڑے ہیں۔ ایک لڑکی کو یہ کہہ کر رد کر دیا گیا کہ وہ کچھ زیادہ ہی ماڈرن نظر آتی ہے۔ اور تو اور، ایک لڑکی کا رشتہ اس بناء پر ٹھکرا دیا گیا کہ اسے بلیاں پالنے کا شوق ہے۔

مختصر یہ کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو ناصرف زخم لگاتے ہیں بلکہ اس پر نمک چھڑکنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ کاش یہ لوگ کسی کے ساتھ ایسا سلوک کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ کوئی ان کی اولاد کے بارے میں ایسی بے حسی کا مظاہرہ کرے تو ان کے دل پر کیا گزرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...