شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار
شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکو وں نے فائرنگ کر کے25سال کے نوجوان کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک14میں ڈاکو نے ڈکیتی کے لیے ایک نوجوان کو روکا، دوران واردات نوجوان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو وں نے اندھا دھندفائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر25سالہ نوجوان محمد جاویدشدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں