’اب تمہیں چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے ۔۔۔‘ ٹویٹر کی امیتابھ بچن کے ساتھ ایسی حرکت کہ معروف اداکار نے ٹویٹر چھوڑنے کی دھمکی دیدی ،وجہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی شہنشائیت ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے شہنشاہ مقبول ترین اداکاروں کی قطار میں میں پیچھے رہ گئے اور کنگ خان نے ٹوئٹر کی سلطنت کی بادشاہت سنبھال لی۔ٹوئٹر نے امیتابھ بچن کے 60 ہزارفالوورز کم کردیے تاہم کمپنی نے اس کی وجہ بتانے سے انکار کردیا جس کے بعد امیتابھ بچن نے از راہ مذاق ٹوئٹر چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔امیتابھ بچن کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’تم لوگوں نے میرے فالورز کم کر دیئے ہیں ،ہاہاہاہا ،یہ ایک مذاق ہے ،،،اب تمہیں چھوڑنے کا وقت آ گیاہے ،سفر کیلئے شکریہ ،یہاں سمندر میں اور بھی مچھلیاں موجود ہیں ۔‘
اس حوالے سے امیتابھ کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں جعلی فالوورز کی تحقیقات کے بعد دنیا بھر میں کئی شخصیات کے مجموعی طور پر 10 لاکھ فالوورز کو ختم کیا گیا ہےتاہم امیتابھ کے فالوورز اسی وجہ سے کم ہوئے یا بھر کوئی اور بات تھی؟ ٹوئٹر انڈیا نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔فالوورز کم ہونے کے بعد امیتابھ  بچن کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ29 لاکھ 2 ہزار 353 ہوگئی ہے جبکہ کنگ خان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 44 ہزار 338 ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...