ترکی،استنبول حملوں کے جرم میں 3شامی مہاجرین کو عمر قید کی سزا

ترکی،استنبول حملوں کے جرم میں 3شامی مہاجرین کو عمر قید کی سزا
ترکی،استنبول حملوں کے جرم میں 3شامی مہاجرین کو عمر قید کی سزا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ(این این آئی)ترکی کی ایک عدالت نے 2016ء میں استنبول کے مرکز میں کیے گئے خودکش بم حملوں سے تعلق کے جرم میں3 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان تینوں مجرمان کا تعلق شام سے ہے، اس کے علاوہ ان تینوں مجرموں اور ایک عراقی شہری کو علیحدہ سے 329 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ترک حکام نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ یا داعش پر عائد کی تھی تاہم اس حملے کی ذمہ داری خود داعش یا کسی اور شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی تھی جبکہ واقعے میں 12 جرمن سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی