میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرارموت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرارموت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سندھ میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس کے مطابق میرہزار کو ایک ان کی اہلیہ کو تین گولیاں لگیں ۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کے کنپٹی پرقریب سے گولی لگی جو آر پار ہوگئی جبکہ ان کی اہلیہ کوتین گولیاں لگی جس میں سے دوگولیاں فریحہ کے پیٹ اورنچلے حصے پرلگیں اورایک گولی سرپرلگی جو دوسری جانب سے نکل گئی جو ان کی موت کا سبب بنی ۔رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں بہت قریب سے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کی اہلیہ فریحہ بی بی کی میت پی این شفا ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی، جبکہ میر ہزار خان بجارانی کو کرم پورکشمورمیں سپرد خاک کیاجائےگا جس کے لئے میر ہزار خان بجارانی کی میت سکھر روانگی کے لیے ایئرپورٹ پرپہنچا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...